تہران :ایران کی اپوزیشن جماعت کے موسوی نے احمدی نژاد کی پالیسیوں کو ملک کے لئے تباہ کن قرار دیتے ہوئے صدر کی کارکردگی جانچنے کے لئے ملک گیر ریفرنڈم کا مطالبہ کیا ہے۔
گذشتہ روزاپنی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں اپوزیشن موسوی نے کہا کہ گزشتہ ماہ اقوام متحدہ میں احمدی نژاد کے خطاب سے ایران مزید تنہائی کا شکار ہوگیا ہے۔
موسوی کا کہنا ہے کہ احمدی نژاد کی پالیسیاں ایرانی عوام کے ذہنوں اور خیالات کی عکاسی نہیں کرتا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ 2009ء میں وہ صدارتی انتخابات میں کامیابی کے اصل حقدار تھے۔
لیکن جعل سازی کے ذریعے انہیں اس حق سے محروم کردیا گیا۔
هیچ نظری موجود نیست:
ارسال یک نظر