پنجشنبه، آبان ۰۶، ۱۳۸۹

پاکستانی حکومت بلوچ کارکنوں کے قتل کی تفتیش کرے،ایمنسٹی انٹرنیشنل


لندن(ايجنسياں) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پچھلے چار ماہ کے دوران صوبہ بلوچستان میں 40سے زائد رہنماؤں اور سرگرم سیاسی کارکنوں کے خلاف تشدد اور ہلاکتوں کے معاملے کی تفتیش کرائے۔
گزشتہ روز جاری ہونے والے ایک بیان میں انسانی حقوق کے گرو پ نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں سرگرم کارکن، سیاستدان اور طالب علم رہنما شامل ہیں.

جنہیں اغوا اور زبردستی گرفتارکیا گیا اور ذہنی اذیت کا ہدف بنایا گیا۔

بیان میں کہاگیا ہے کہ پاکستانی حکومت کے لیے ضروری ہے کہ ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں کی طرف سے عائد کردہ الزامات پر تفتیش کرے۔

انسانی حقوق کے گروپ نے کہا کہ ہلاکتوں اور لاپتہ ہونے کے واقعات سے بلوچستان میں سیاسی تناؤ بڑھا ہے اور نتیجے میں بلوچ مسلح گروپوں کی طرف سے بدلہ لینے کی کارروائیاں سامنے آئی ہیں۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر