پیرس: افغانستان سے آئندہ سال بعض فرانسیسی اور دیگر نیٹو ممالک کے تعینات فوجیوں کی واپسی شروع ہوگی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کے وزیر دفاع ہاروس مورم نے بتایا کہ نئی حکمت عملی کے تحت افغانستان سے انخلاء کے بارے میں نظام الاوقات پہلے سے ہی وضع ہیں.
ا ور 2011ء تک افغانستان سے فرانسیسی فوجیوں کی واپسی شروع ہو جائے گی۔
جن علاقوں سے افواج کا انخلاء ہو گا وہاں پر افغان سیکورٹی ادارے اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر بارک اوباما نے بھی اس بات کا اعلان کیا تھا کہ 2011ء سے پہلے امریکی فوجی کا افغانستان سے انخلاء کا عمل شروع ہوگا۔
اسی نظام الاوقات کے تحت بعض یورپی ممالک نے بھی اپنی حکمت عملی مرتب کی ہے۔
اسامہ بن لادن کی جانب سے فرانس کو دی جانے والی دھمکی پر انہوں نے کہاکہ افغانستان سے فرانسیسی افواج کے انخلاء کا اسامہ کی دھمکی سے ہے۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل اسامہ بن لادن نے اپنے ایک مبینہ بیان میں کہا تھا.
کہ نائیجیریا میں پانچ فرانسیسی شہریوں کا اغواء افغانستان میں فرانسیسی افواج کی موجودگی اور پردے پرپابندی کے فیصلوں کے رد عمل میں ہوا ہے۔
هیچ نظری موجود نیست:
ارسال یک نظر