چهارشنبه، مرداد ۰۶، ۱۳۸۹

عراق پر حملہ غیر قانونی تھا ، ہانس بلکس


لندن : اقوام متحدہ کے ہتھیاروں کے سابق معائنہ کار ہان بلکس کا کہنا ہے

کہ عراق پر حملہ غیر قانونی تھا۔

سابق امریکی صدر جارج بش اور برطانوی وزیراعظم نے ہتھیاروں کے معاملے میں غلط گوئی سے کام لی۔

ا ڈاکٹر بلکس نےبرطانیہ میں عراق کے بارے میں ایک انکوائری کے سامنے پیش ہونے کے دوران انکوائری کو بتایا

کہ انھوں نے صدام حسین کے معاملے سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کا راستہ اختیار کرنے کی کوشش کی تاہم وہ اس میں کامیاب نہیں ہوسکے۔


انہوں نے بتایا کہ ان کے معائنہ کاروں نے عراق میں پانچ سو مقامات کا معائنہ کیا

مگر انھیں بڑے پیمانے پر تباہ کن ہتھیاروں کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

ڈاکٹر بلکس 1999 سے 2003 تک اقوام متحدہ کی معائنہ ٹیم کے سربراہ تھے۔

جن کو صدام حسین کے ہتھیاروں کے ذخائر اور پروگرام کے بارے میں تفتیش کا کام سپرد کیا گیا تھا۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر