سه‌شنبه، تیر ۲۲، ۱۳۸۹

ایران ایٹمی ہتھیار بنا رہاہے۔ روس نے پینترا بد ل لیا


ماسکو(نیٹ نیوز) روس کے صدر دمتری میدویدیف نے کہاہے ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کے قریب پہنچ گیاہے۔


انہوں نے کہا کہ اب روس میں کے حوالے سے مغربی ملکوں کی رائے کا حامی بن گیا ہے ۔

مبصرین نے کہا کہ روسی صدر کے اس بیان سے ظاہرہوتا ہے کہ روس کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے


اس سے پہلے اس کاایران کے متعلق نرم رویہ تھا ۔

ماسکو میں روسی سفیروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مدویدیف نے کہاکہ ظاہر ہوگیاہے

کہایران ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کے قریب پہنچ گیا ہے اوروہ بہتر کام نہیں کررہا۔


انہوںنے ایران پر زور دیاکہ وہ عالمی ایٹمی ایجنسی کے ساتھ تعاون کرے۔ امریکہ اور یورپی ممالک ایران پر الزام لگاتی چلی آئی ہیں کہ اس کاایٹمی پروگرام پر امن مقاصد کے لئے نہیں ہے۔


روس اب تک اس کا ایٹمی اشتراک کار رہاہے اور ایران شہر بشہر کے قریب اس نے ایران کو نیوکلیئر پاور پلانٹ لگا نے میں مدد دی ہے جو اسی سال کام شروع کر دےگا۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر