دوشنبه، تیر ۰۷، ۱۳۸۹

حیدرآباد:ٹرک میں لداکیمیکل پھٹنے سےدھماکا،18افرادجاں بحق


پاکستان کے صوبہ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں کیمیکل سے لدے ٹرک میں اچانک دھماکے سے اٹھارہ افراد جاں بحق اور چالیس سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق حیدرآباد شہر کے ٹرک ڈپو میں کھڑے ٹرک کے اسٹوریج ٹینک پردباؤپڑنے کی وجہ سے کیمیکل حادثاتی طور پر پھٹا ہے جس کے بعد سیکڑوں لوگ دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کوملبے سے نکالنے کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس سے کئی قریبی دکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔

پولیس حکام نے واقعے میں دہشت گردی کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔

حیدرآباد کے سنئیر پولیس افسر محمد علی بلوچ کا کہنا ہے کہ دھماکا کیمیکل کا دباؤبڑھنے کے نتیجے میں ہوا ہے۔

صوبہ سندھ کے پولیس سربراہ بابر خٹک نے بتایا ہے کہ ٹرک پر تیس ہزارلیٹر''تھِنر''لدا ہواتھا۔تاہم انہوں نے یہ وضاحت کرنے سے فوری طورپر گریز کیا کہ کیمیکل کو کسی اور جگہ منتقل کیاجارہا تھا۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر