چهارشنبه، تیر ۰۲، ۱۳۸۹

ایران کی جاسوسی کیلئے ایک اور اسرائیلی سیٹلائیٹ خلا میں روانہ


اسرائیل نے ایران کے ایٹمی پروگرام کی جاسوسی کے لئے ایک اور سیٹلائیٹ خلا میں بھیج دیا۔ اسرائیلی وزرات دفاع کے مطابق جاسوس سیٹلائیٹ کو تل ابیب کے جنوب میں واقع فوجی اڈے پل مچم سے خلا میں روانہ کیا گیا۔ اس سیٹلائیٹ کو افق 9 کا نام دیا گیا ہے۔اس سیٹلائیٹ میں انتہائی حساس کیمرے نصب کئے گئے ہیں جن کی مدد سے ایران کے ایٹمی پروگرام پر نظر رکھی جائے گی۔ واضح رہے کہ اسرائیل کے تین سیٹلائیٹ پہلے ہی خلا میں موجود ہیں۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر