تامل ناڈو پولیس ایک نیوکلیئر سائنس دان کی تلاش کر رہی ہے جو گذشتہ ایک ہفتے سے لاپتہ بتائے جاتے ہیں۔
اندرا گاندھی سینٹر فور اٹامک ریسرچ کے سائنس دان، وِی وِی رادھا کرشن کی سرگرمی سے تلاش جاری ہے اور جمعرات کے دِن پولیس کو رادھا کرشن کی گاڑی ملی ہے۔ کرشن ، نیوکلیئر پلانٹ میں سائنٹیفک افسر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔
38سالہ رادھا کرشن ہفتے کے دِن سے لاپتا بتائے گئے ہیں۔ اُن کی اہلیہ ،جو کہ کیرالہ میں ایک ٹیچر ہیں، نے بدھ کے دِن پولیس میں شکایت درج کرائی ۔
پولیس عہدے دار نے بتایا کہ ایک گاؤں میں بس اسٹاپ کے قریب کرشن کی گاڑی پائی گئی۔ ہفتے کی رات ساڑھے آٹھ بجے اُن کی اپنی اہلیہ سے آخری مرتبہ بات ہوئی تھی۔
اِس کے بعد سے اُن کا فون بند ہے۔رادھا کرشن کے ساتھیوں نے اُن کی اہلیہ کو مکان بند ہونے کی اطلاع دی۔اُن کی اہلیہ کل نیوکلیئر سینٹر پہنچیں اور پولیس نے گمشدگی کی شکایت درج کرائی۔ اِن کا پتا چلانے کے لیے تامل ناڈو کے علاوہ پڑوسی صوبوں میں بھی تلاش جاری ہے۔
اِسی دوران، سینٹر فور ایٹامک ریسرچ کے سرکاری ترجمان نے بتایا کہ رادھا کرشن 2004ء سے اِس سینٹر سے وابستہ تھے اور کسی حساس نوعیت کے کام سے اُن کا تعلق نہیں ہے۔

هیچ نظری موجود نیست:
ارسال یک نظر