شنبه، تیر ۰۵، ۱۳۸۹

شمالی وزیرستان : امریکی جاسوس طیاروں کا ایک گھرپر حملہ،دو افراد ہلاک


پشاور ... شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیاروں سے ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے
۔ذرائع کے مطابق تحصیل میر علی کے علاقہ خوشحالی طوری خیل کے ایک گاؤں مکینہ میں امریکی جاسوس طیاروں سے دو میزائل داغے گئے۔حملے کے نتیجے میں گھر میں موجود دو افراد موقع پر ہلاک جبکہ حملے کا نشانہ بننے والا گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا
۔حملے کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے کے نیچے دبی ہوئی دونوں لاشوں کو نکال لیا ہے۔
جبکہ علاقے میں جاسوس طیاروں کی پروازیں اب بھی جاری ہیں۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر