جمعه، تیر ۰۴، ۱۳۸۹

امریکی سینیٹ:ایران پر نئی پابندیوں کی منظوری


واشنگٹن: امریکی سینیٹ اور ایوان نمائندگان نے ایران کے خلاف نئی پابندیوں کی منظوری دے دی۔بل دستخط کے لئے امریکی صدر کے پاس بھیج دیا گیا۔
سینیٹ نے متفقہ طور ایران کے خلاف نئی پابندیوں کی قرار داد منظور کرلی۔سینیٹ میں قائد ایوان ہیری ریڈ نے کہا کہ ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری سے ہرصورت روکنا چاہے کیونکہ یہ ہتھیار امریکا اور اسرائیل کی سلامتی کے لئے خطرہ ہوسکتے ہیں۔

امریکی ایوان نمائندگان نے بھی ایران کے خلاف مزید پابندیوں کی منظوری دے دی ہے۔
ایوان نمائندگان میں نئی پابندیوں کی قرار داد کے حق میں چار سو آٹھ اور مخالفت میں آٹھ ووٹ آئے۔پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد بل امریکی صدر کے پاس دستخط کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر