دوشنبه، تیر ۰۷، ۱۳۸۹

برطانوی فوج بھی طالبان سے مذاکرات کرنا چاہتی ہے


لندن: برطانیہ کے آرمی چیف جنرل ڈیوڈ رچرڈ نے کہا ہے کہ افغانستان سے ایساف فوج کے انخلا کی حکمت عملی کے لیے ضروری ہے کہ طالبان سے جلد مذاکرات کیے جائیں.
برطانوی ریڈیو سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی ذاتی رائے ہے کہ غیر ملکی افواج کے کامیاب انخلا کے لیے ضروری ہے کہ غیر مسلح طالبان سے جلد مزاکرات کیےجائیں ۔

برطانوی آرمی چیف نے کہا کہ بغاوت کی تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ کامیابی کے لیے فریقین مذاکرات کا راستہ بھی اختیار کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس کی کوئی وجہ نہیں کہ ہم مذاکرات کی راہ اختیار نہ کریں اسی کی ساتھ ساتھ ہمیں افغانستان کی ترقی اورسکیورٹی کی کوششیں بھی جاری رکھنی چاہیں ۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر