دوشنبه، تیر ۰۷، ۱۳۸۹

افغانستان میں کامیابی کی رفتار بہت سست ہے: ڈائریکٹر سی آئی اے


امریکی ادارے سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی(سی آئی اے) کےسربراہ لیون پینٹا نے کہا ہے کہ افغانستان میں کامیابی حاصل کرنا بہت دشوار ہے اور اس کی رفتار توقع سے کہیں کم سست ہے۔
امریکی ٹیلی ویژن اے بی سی کے ایک پروگرام ’دس ویک‘ میں اتوار کے روز پینٹا نے کہا کہ افغانستان میں فورسز کو پیچیدہ مسائل کاسامنا کرنا پڑ رہاہے جن میں نظام حکومت کی خرابی، رشوت خوری ، منشیات کی تجارت اور طالبان شورش شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی فوجیوں کو افغانستان میں بڑھتے ہوئے تشدد سے واسطہ پڑرہاہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکی عہدے دار یہ محسوس کرتے ہیں کہ افغانستان میں کامیابی یا ناکامی کا انحصار اس چیز پر ہے کہ آیا کہ افغان عوام ایک مؤثر فوج اور پولیس کھڑی کرنے کی ذمہ داری قبول کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کو یہ یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ اس ملک میں طالبان کے لیے کوئی محفوظ ٹھکانہ موجود نہیں ہے۔
ہفتے کے روز امریکی فوجی سربراہ ایڈمرل مائک مولن نے افغانستان اور پاکستان کے اعلیٰ عہدےداروں کو ایک بار پھر یہ یقین دہانی کرائی کہ افغانستان کے لیے نئے امریکی کمانڈر ،اس جنگ زدہ ملک میں اپنی حکمت عملی یا مشن میں کوئی تبدیلی نہیں کریں گے۔
چیئرمین آف دی جوائنٹ چیفس آف سٹاف مولن ، جنرل سٹینلی مک کرسٹل کے استعفے کے بعد افغانستان کے دورے پر آئے تھے۔

2001ء کے آخر سے ، جب سے افغانستان میں القاعدہ اور طالبان عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی شروع ہوئی ہے، جون بین الاقوامی فورسز کے لیے سب سے ہلاکت خیز مہینہ ثابت ہوا ہے۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر