سڈنی…فارن ڈیسک…آسٹریلیا میں سو شلسٹ اتحادنے آسٹریلوی حکومت سے افغانستان سے فوج واپس بلانے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ ہمیں لاشیں نہیں چاہیں، فوج کو افغانستان سے واپس بلاوٴ اور یہ کہ دہشت گردی کے خلاف نام نہاد جنگ میں پاکستانی اور افغانی شہری نشانہ بن رہے ہیں۔ آسٹریلیا کے سو شلسٹ اتحاد اور اخبار سڈنی مارننگ کے مطابق آسٹریلیا کے دو فوجیوں کی سات جون کو افغانستان میں سڑک کنارے بم دھماکے میں ہلاکت پر ان کے خاندان والوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے سوشلشٹ اتحاد نے حکومت پر زور دیا کہ وہ آسٹریلین فوجیوں کو نقصان سے بچانے کے لیے واپس وطن بلائے۔2001میں شروع کی گئی امریکا کی القاعدہ کے خلاف اس جنگ میں افغانستان اور پاکستان کے عام شہری زیادہ تر نشانہ بن رہے ہیں۔ ایک لاکھ امریکی و اتحادی افواج کے ساتھ 1550آسٹریلین فوجی بھی افغانستان میں اس جنگ میں حصہ لے رہے ہیں۔ ایک ہی دن میں دو آسٹریلین فوجیوں کی ہلاکتیں ویت نام کے بعد سب سے زیادہ ہلاکتیں شمار کی جا رہی ہیں۔
اشتراک در:
نظرات پیام (Atom)
هیچ نظری موجود نیست:
ارسال یک نظر