شنبه، تیر ۰۵، ۱۳۸۹

امریکہ اور اتحادی افغان جنگ ہارچکے ہیں ، طالبان ترجمان


دبئی : طالبان ترجمان قاری محمد یوسف احمدی نے کہاہے کہ جنرل میک کرسٹل کی برطرفی سے ثابت ہوگیاہےکہ امریکہ اور اس کے اتحادی افغانستان میں جنگ ہارچکےہیں

ایک ویب سائٹ پر جاری بیان میں قاری یوسف نے کہاہے کہ صدر اوباما نے نے افغانستان میں جنگ ہارنے کے بعد اپنی شرمندگی چھپانے کے لیے جنرل میک کرسٹل کوبرطرف کے کرجنرل پیٹریاس کوذمہ داریاں سونپیں۔
ان کاکہنا تھاکہ جنرل میک کرسٹل کوبظاہربرطرف کیاگیاہے تاہم اصل حقیقت یہ ہے کہ انہوں نے استعفیٰ دیا۔

انہوں نےکہا کہ افغا نستان میں جنگ جیتنے کے لیے میک کرسٹل کا فوج کی تعداد میں اضافے کا منصوبہ بے سود تھا ۔
انہوں نےکہاکہ جنرل پیٹریاس کئی صلاحیتوں کے باوجودباوجود افغانستان کے لیے کمزور ہیں ۔

ایک اور اسلامی ویب سائٹ اسلامی امارات افغانستان نے کہاہے کہ جنرل پیٹریاس اس جنگ سے مایوس اورتھک چکے ہیں ۔
وہ اس کی حقیقی صورتحال سے آگاہ ہیں اسی لیے چند روزقبل کانگریس آرمد سروس کمیٹی کے سامنے بیان دیتے ہوئے وہ بیہوش ہوگئے

اورانہوں نے کسی بھی سوال کا واضح جواب نہیں دیا۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر