یمنی پولیس نے جنوبی شہر عدن میں کئی مشتبہ القاعدہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یمنی سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ جمعہ کی صبح پولیس اور مشتبہ عسکریت پسندوں کے درمیان ایک جھڑپ ہوئی، جس کے بعد کچھ گر فتاریاں عمل میں لائی گئیں۔
یمنی حکام نے برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ ضلع صعدہ میں گھر گھر تلاشی کے آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور القاعدہ کے مبینہ عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم ہوا۔گذشتہ ہفتے عدن میں انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹرز پر عسکریت پسندوں کے ایک حملے میں گیارہ افراد مارے گئے تھے۔
پولیس نے اسی حملے کے لئے ذمہ دار عسکریت پسندوں کو ڈھونڈ نکالنے کے لئے سرچ آپریشن شروع کیا تھا۔
هیچ نظری موجود نیست:
ارسال یک نظر