واشنگٹن : امریکہ کے سابق نائب صدرڈک چینی کوعلالت کے باعث اسپتال میں داخل کرادیاگیا۔
ڈک چینی کافی عرصے سے قلب کے مرض میں مبتلا تھے۔
ڈک چینی کے ترجمان کے مطابق وہ تقریباً ایک ہفتے تک اسپتال میں داخل رہیں گے۔
انہیں اب تک دل کے پانچ دورے پڑ چکے ہیں ۔
ڈک چینی کی طبعیت جمعہ کی دوپہر سے ہی خراب تھی جس کے باعث ان کے ذاتی معالج نے دفتر میں ان کا معائنہ کیاتاہم رات کو ان کی حالت غیر ہوگئی جس کے باعث انہیں اسپتال میں داخل کرایاگیا۔
ڈاکٹروں نے مختلف ٹیسٹ کرانے کے لیے ایک ہفتے تک اسپتال میں داخل رہنے کا مشورہ دیاہے۔
هیچ نظری موجود نیست:
ارسال یک نظر