افغانستان میں حکام کے مطابق سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے ناروے کے چار فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔
اتوار کو افغانستان میں تعینات ناروے کی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ ہلاکتیں شمالی صوبے فریاب میں ہوئی ہیں۔
بیان کے مطابق سڑک کے کنارے نصب بم فوجی گاڑی کے قریب پھٹنے کے نتیجے میں چار فوجی ہلاک ہو گئے۔
سنہ دو ہزار ایک میں افغان جنگ کے آغاز سے اب تک ناروے کے نو فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔
افغانستان میں ناروے کے کل پانچ سو فوجی تعینات ہیں جن میں زیادہ تر کابل میں اپنے فرائض انجام دیتے ہیں۔
هیچ نظری موجود نیست:
ارسال یک نظر