جمعه، خرداد ۲۱، ۱۳۸۹

عراق: کار بم دھماکہ میں 4 افراد ہلاک، 10 زخمی ہوگئے


بغداد : عراق میں فوجی قافلے کے قریب کار بم دھماکہ میں 4 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ عراقی فوج کے بیان کے مطابق ہلاک و زخمی ہونے والوں میں سیکورٹی اہلکار، عام شہری اور حکومتی حمایت یافتہ سنی ملیشیاء کے ارکان شامل ہیں۔ قبل ازیں شمالی بغداد میں خودکش دھماکہ اور تشدد کے دیگر واقعات میں 6 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ عراق میں 7 مارچ ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے بعد تاحال کوئی بھی پارٹی حکومت بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔ پارلیمنٹ کا آئندہ اجلاس 14 جون کو طلب کیا گیا ہے تاہم ابھی حکومت کی تشکیل کا مسئلہ حل ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر