کوئٹہ : کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے ایف سی کی چوکی پر دستی بم سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا،پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ شہر کے نواحی علاقے سرکی روڈ پر (بڑیچ)مارکیٹ چوک پر قائم ایف سی کی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے آکر دستی بم سے حملہ کردیا ۔حملے میں لانس نائیک عنایت اللہ زخمی ہوگیا جسے ایف سی ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت بہتر بتائی گئی ہے، حملے کے بعد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
اشتراک در:
نظرات پیام (Atom)
هیچ نظری موجود نیست:
ارسال یک نظر