یکشنبه، شهریور ۱۴، ۱۳۸۹

طالبان کے خوف سے برطانیہ کا طالبان سے مذاکرات کا خیر مقدم، 2 نیٹو فوجی ہلاک


کابل : افغانستان میں بم دھماکوں میں نیٹو کے دو فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

جبکہ برطانیہ نے طالبان سے مذاکرات کیلئے امن کونسل کے قیام کا خیر مقدم کیا ہے۔

کابل سے جاری نیٹو بیان کے مطابق افغانستان کے جنوبی حصے میں سڑک کنارے بم دھماکے میں ایک امریکی فوجی ہلاک ہوگیا۔

جبکہ دوسرانیٹو فوجی بھی سڑک کنارے بم دھماکے میں ہلاک ہوگیا۔

ادھر برطانوی حکومت ایک بیان میں امن جرگے کی قیام کے اعلان کو سراہتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ طالبان مذاکرات ضرور کریں گے۔

گزشتہ روز افغان کرزئی کے اعلان کے مطابق افغان امن کونسل سابق برحان دین ربانی تشکیل دیں گے۔

اور اس میں سویت یونین سے لڑنے والے لوگ اور خواتین کو بھی شامل کیا جائیگا۔

ادھر طالبان سے رہائی کے بعد جاپانی صحافی کابل میں جاپانی سفارتخانے میں پہنچ گیا ہے۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر