سه‌شنبه، شهریور ۲۳، ۱۳۸۹

افغانستان سے اپنا غیرقانونی قبضہ ختم کرکے افواج کو غیر مشروط طورپر واپس بلوائے


کابل افغانستان نائن الیون کی برسی کے موقع پر افغان طالبان نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے.

کہ وہ افغانستان سے اپنا غیرقانونی قبضہ ختم کرکے افواج کو غیر مشروط طورپر واپس بلوائے.

نائن الیون حملوں کی برسی مناتے ہوئے افغان طالبان نے اپنے بیان میں کہا کہ افغانستان میں نو سالہ جنگ کے باوجود امریکہ امن قائم کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا .

لئے امریکہ کو چاہئے کہ وہ افغانستان کا غیرقانونی قبضہ کرکے اپنی افواج کو غیر مشروط طور پر واپس بلوائے .

اخبارات کو ای میل کئے گئے بیان میں طالبان نے کہا کہ نیٹو اتحادیوں کی جانب سے افواج واپس بلوانے کے بعد امریکی نشانہ بن رہے ہیں۔

گیارہ ستمبر کے حملوں کے نو برس گزر جانے کے بعد اور افغانستان میں ہرممکن فوجی طاقت کے استعمال کے باوجود امریکہ کو افغانستان میں قیام امن کے کوئی آثار نہیں ملے۔

طالبان کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اب امریکہ کے پاس صرف ایک آپشن ہے اور وہ افغانستان سے اپنی افواج کو غیر مشروط طورپر واپس بلوانا ہے۔

امریکہ افغانستان سے اپنی افواج کو واپس بلوانے کیلئے کسی قسم کی شرائط عائد کرنے کا حق نہیں رکھتا .

کیونکہ ایک تو یہ کہ افغانستان پر اس کا قبضہ ہی غیرقانونی ہے .

اور دوسرے نمبر پر یہ کہ وہ اس غیرقانونی دراندازی میں مکمل شکست کھا چکا ہے۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر