جمعه، شهریور ۱۲، ۱۳۸۹

جاپان نے ایران کے خلاف مزید اقتصادی پابندیاں عائد کردیں۔


ٹوکیو جاپان نے ایران کے خلاف مزید اقتصادی پابندیاں عائد کردیں۔

جاپانی کابینہ نے نئی پابندیوں کی منظوری دے دی۔

ایران کے خلاف سخت پابندیوں کے نفاذ کے بعد جاپان تہران کے ساتھ توانائی کے شعبے میں نئی سرمایہ کاری روک دے گا ۔

اور جاپان ایرانی تیل اور گیس فیلڈ میں کسی قسم کی سرمایہ کاری نہیں کرے گا۔

اس کے علاوہ بینکنگ سیکٹرز کی تمام سرگرمیاں بھی بند کردے گا ۔

جس میں ایرانی سینڑل بینک کے بانڈز کی خریداری بھی شامل ہے۔

جاپان ایران کے خام تیل کا بڑا خریدارہے اس کے باوجود اس نے تہران پر سخت پابندیاں عائد کی ہیں۔

اقوام متحدہ کی جانب سے چارمرتبہ پابندیوں کے بعد امریکا اور یورپ بھی ایران پر پابندیاں عائد کرچکے ہیں۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر