چهارشنبه، شهریور ۱۰، ۱۳۸۹

امریکا نے عراق سے فوج کے انخلا کا باضابطہ اعلان کردیا


واشنگٹن : امریکی صدر براک اوباما نے عراق میں جنگی مشن کے خاتمے کا باقاعدہ اعلان کردیا۔۔
ان کا کہنا تھا کہ جنگ کا خاتمہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔
واشنگٹن میں اپنے خطاب میں صدر اوباما نے کہا کہ عراق میں امن اور عوامی حاکمیت کے لئے امریکا کو بڑا نقصان اٹھانا پڑا۔

جنگ میں چار ہزار سے زائد امریکی فوجی ہلاک ہوئے تاہم اب وقت آگیا ہے کہ عراقی عوام اپنی ذمہ داریاں خود سنبھالیں,
اب جنگ کا خاتمہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔

صدر اوباما کا کہنا تھا کہ ماضی میں اربوں ڈالر لوگوں کی فلاح کے بجائے جنگوں پر خرچ کردیئے گئے۔۔

لیکن اب تمام تر توجہ معیشت اور متسوط طبقے کی مضبوطی پر ہوگی۔۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغانستان میں جاری جنگ بھی افغان عوام اور امریکا دونوں کے حق میں نہیں اور وہاں سے بھی فوج کا انخلاء شیڈول کے مطابق ہوگا۔

صدر اوباما نے بتایاکہ القاعدہ امریکا کے خلاف مستقل سازشیں تیار کررہی ہے اور پاک افغان سرحدی علاقے اس کی قیادت کا گڑھ بن چکے ہیں

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر