دوشنبه، شهریور ۱۵، ۱۳۸۹

ایران کے ممکنہ میزائل پروگرام کے بارے میں آئی اے ای اے کو تشویش


جوہری توانائی کے عالمی ادارے آئی اے ای اے نے ایران کی جانب سے ممکنہ جوہری پروگرام کی تیاری پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔

آئی اے ای اے نے سوموار کوایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے.

جس میں بتایا گیا ہے کہ ایران نے اپنی کم ترافزودہ یورینیم کا ذخیرہ مئی تک پندرہ فی صد بڑھا لیا تھا .

اور اس کی مقدار 8ء2ٹن تک جاپہنچی ہے۔رپورٹ میں یہ ظاہرکیا گیا ہے کہ ایران نے سخت پابندیوں کے باوجوداپنے جوہری پروگرام پر کام جاری رکھا ہوا ہے۔

آئی اے ای اے نے ایران کی جانب سے ادارے کے معائنہ کاروں پرباربارکے اعتراضات پربھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تہران نے جون میں اقوام متحدہ کے دومعائنہ کاروں کے ملک میں داخلے پر پابندی عاید کردی تھی۔

رپورٹ میں ایران کی جانب سے ماضی میں اٹھائے گئے اعتراضات کابھی حوالہ دیا گیا ہے.

اور یہ کہا گیا ہے کہ ''ایران جن بنیادوں پراپنے اعتراضات کا جواز پیش کرنے کی کوشش کررہا ہے،

ایجنسی انہیں مسترد کرتی ہے''۔

اس میں ایران کی جانب سے ادارے کے مقررکردہ تجربہ کار معائنہ کاروں کے کام میں رکاوٹیں ڈالنے پربھی تشویش کا اظہار کیا گیا ہے.

جس کی وجہ سے ایجنسی کی ایران میں سیف گارڈز کے نفاذ پرعمل درآمد کی صلاحیت اورمعائنے کے کام پر اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

آئی اے ای اے کی اس نئی رپورٹ سے مغربی طاقتوں کے ان خدشات کو تقویت مل سکتی ہے.

کہ ایران جوہری بم بنانے کی کوشش کررہا ہے

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر