یکشنبه، مهر ۰۴، ۱۳۸۹

حقیقت کی زبان صدیق اکبر



حقیقت کی زبان صدیق اکبرصداقت کا بیان صدیق اکبر.

وہ حق کا ترجماں صدیق اکبرنبی کا راز داں صدیق اکبر.

کبھی نہ ساتھ چھوڑا مصطفٰی کا...جہاں آقا وہاں صدیق اکبر.

مہکتا پھول گلزار نبی کا بہار بے خزاں صدیق اکبر.

نبی کے نام پر سب کچھ فدا ہےمحبت کا نشان صدیق اکبر.

نبی نے عظمتیں وہ ان کو بخشیںزمیں پر آسماں صدیق اکبر.

وہ پہلا یار محبوبِ خدا کاوقارِ دلبراں صدیق اکبر.

نیازی میں اور ان کے وصف لکھوں کہاںمیں اور کہاں صدیق اکبر.

ابوحضرت عمر بلوچ

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر