یکشنبه، خرداد ۲۳، ۱۳۸۹

سعودی عرب کی اسرائیل کو ایران پر حملے کی اجازت


لندن : مغربی زرائع ابلاغ نے دعویٰ کیاہے کہ سعودی عرب نے ایران پر حملے کیلئے اسرائیکل کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ برطانوی اخبار دی ٹائمز نے امریکی دفاعی زرائع کے حوالے سے رپورٹ میں کہاکہ ایران پر اسرائیلی حملے پر امریکا اور سعودی عرب میں اتفاق ہوچکاہے۔ صیہونی جنگی طیارے سعودی عرب کی شمالی فضائی حدود استعال کرتے ہوئے ایران کو نشانہ بنائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق امریکا سے اتفاق کے بعد سعودی عرب نے اپنی فوج کو اسرائیل کے جنگی طیاروں کو نہ گرانےکی ہدایت کردی ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے ایران پر حملے کے روز فوج کی پوزیشن کیا ہونی چاہیئے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیاہے کہ برطانیہ سمیت دیگر یورپی ممالک اسرائیل کے ایران پر حملے کی معلومات رکھتے ہیں۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر