پنجشنبه، تیر ۰۳، ۱۳۸۹

ایرانی اور لبنانی جہازوں کو غزہ میں داخل نہیں ہونے دینگے ،اسرائیل


مقبوضہ بیت المقدس ... اسرائیل نے خبردار کیا ہے کہ ایران اور لبنان کے امدادی بحری جہازوں کو غزہ میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے آرمی چیف گبی اشکینازی کا کہنا ہے کہ غزہ کو ایرانی بندرگاہ بننے نہیں دیں گے
۔انھوں نے کہا کہ اسرائیل کواپنے دفاع کے حق میں یہ اختیارحاصل ہے کہ وہاں اسلحے کی اسمگلنگ روکنے کیلئے اقدامات کرے۔
اس سے قبل ایرانی ریڈ کریسنٹ نے اعلان کیا تھا کہ بندر عباس سے ایک امدادی بحری جہاز غزہ کے لیے اس ہفتے کے اختتام پر روانہ ہوگا۔ لبنانی تنظیمیں بھی امدادی کشتیاں بھجوانے کی منصوبہ بندی کررہی ہیں۔

دوسری طرف اسرائیلی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ایک نیا مصنوعی جاسوسی سیارہ خلا میں بھیج دیا گیاہے۔

اُفق نائن جاسوسی سیارے کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ اس سے ایران کی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کی جاسکے گی۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر