یکشنبه، شهریور ۰۷، ۱۳۸۹

فضائل رمضان


فضائل رمضان:حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم ۖ نے فرمایا جب رمضان شریف داخل ہو تا ہے تو آسمانوں کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں

اور جہنم کے دروازے بند کر دئیے جاتے ہیں اور شیاطین کو جکڑ دیاجاتا ہے ۔

نیزآپ ہی سے روایت ہے کہ رسول اللہ ۖ نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :

روزہ کے سوا ابن آدم کا ہر عمل اس کیلئے ہوتا ہے اور روزہ میرے لئے ہے اور میں ہی اس کی جزادوں گا۔''

روزہ ڈھال ہے اور جب تم میں سے کوئی شخص روزہ سے ہوتو وہ نہ جماع کی باتیں کرے

نہ شورو شغف کرے اگر کوئی شخص اسے گالی دے یا اس سے لڑے تو وہ یہ کہہ دے کہ میں روزے دار ہوں اور اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں میری جان ہے

روزہ دار کے منہ کی بد بو اللہ تعالیٰ کے نزدیک مشک سے زیادہ محبوب ہے روزہ دار کیلئے دو خوشیاں ہیں ایک خوشی افطار کے وقت اور ایک خوشی اپنے رب سے ملاقات کے وقت وہ اپنے روزہ کی وجہ سے خوش ہو گا۔(بخاری 259/1

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر