جمعه، مهر ۳۰، ۱۳۸۹

لندن میں مقیم 2شیعہ لیڈروں کوگرفتاری کاسامنا


بحرین میں حکام کاکہناہے کہ بین الاقوامی پولیس ایجنسی انٹرپول نے لندن میں مقیم دواپوزیشن شیعہ لیڈروں کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

دونوں شیعہ لیڈروں،بحرین فریڈم سیکرٹری جنرل سعید الشہابی اور حسین ماشیمہ ان تئیس حکومت مخالف کارکنان میں شامل ہیں جن کے خلاف 4ستمبرکودہشت گردی اورسنی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کے الزام میں فردجرم عاید کی گئی تھی۔

اور ان کے خلاف چندروز کے بعد مقدمے کی سماعت شروع ہونے والی ہے۔

بحرین کی سرکاری نیوزایجنسی بی این اے نے پولیس کے پراسیکیوٹرزکے حوالے سے بتایا ہے کہ ''انٹرپول نے سعید الشہابی اور حسین ماشیمہ کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

یہ دونوں حال ہی میں پکڑے گئے دہشت گردی کے نیٹ ورک کے سلسلہ میں دائر کیس میں مطلوب تھے''۔

بیان میں مزیدکہاگیا ہے کہ وزارت داخلہ ان دونوں فراریوں کے خلاف ریڈنوٹسزجاری کرنے کے لیے انٹرپول سے معاہدے میں کامیاب رہی تھی۔

لندن میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اس ماہ کے آغازمیں کہا تھا کہ اکیس حکومت مخالف شیعہ کارکنان کوپارلیمانی انتخابات سے قبل گرفتارکیا کیا گیا تھا۔

اورکل دوسوپچاس افرادکوگرفتارکیا گیا ہے۔

مذکورہ تمام تئیس افرادکے خلاف مقدمے کی سماعت آیندہ جمعرات کوشروع ہوگی جبکہ پارلیمان کی چالیس نشستوں کے پولنگ ہفتے کے روزہورہی ۔

بحرین نے اپنے خلیجی ہمسایہ ممالک سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ برطانیہ پرسعید الشہابی اورماشیمہ کواس کے حوالے کرنے کے لیے دباؤڈالیں۔

6ستمبرکوچھے خلیجی عرب ریاستوں نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا تھا جس میں برطانیہ پرزوردیاگیاتھا کہ وہ دہشت گردی کی حمایت کرنے والے لوگوں کےساتھ سختی سے نمٹے،

نہ کہ انہیں سیاسی پناہ دے یا انہیں آزادی کے ماحول کوخلیجی ریاستوں کی سلامتی اور استحکام کونقصان پہنچانے کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دے۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر