سه‌شنبه، آبان ۰۴، ۱۳۸۹

اعلیٰ افسران بلوچستان کے مسائل کی گہرائی کو نہ تو سمجھتے ہیں اور نہ سمجھنا چاہتے ہیں


کوئٹہ . . . وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ صوبے کی موجودہ پسماندگی اور احساس محرومی کے خاتمے کے لیے تمام ممکنہ کوششیں کر رہے ہیں۔

لیکن اسلام آباد کی افسرشاہی کے منفی رویہ کے باعث ان کی کوششیں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کر پا رہی ہیں۔
یہ بات انہوں نے پاکستان میں امریکی سفارتخانے کے چیف آف مشن اور قائمقام سفیرا سٹیفن سی اینگلن سے ملاقات کے دوران کہی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ صوبے کے مسائل کے حل کے لیے متواتر وفاقی دارلحکومت کے دورے کرتے ہیں،
تاکہ وفاقی حکومت بلوچستان کا کیس سمجھ سکے،
لیکن صدر اور وزیراعظم کی ہدایت کے باوجود صوبے کے کام اسلام آباد کے سینئر افسران کے باعث آگے نہیں بڑھتے ۔
خاص طور سے وزارت خزانہ اور منصوبہ بندی کمیشن کے اعلیٰ افسران بلوچستان کے مسائل کی گہرائی کو نہ تو سمجھتے ہیں اور نہ سمجھنا چاہتے ہیں،
وزیر اعلیٰ نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ قومی اسمبلی کے منظور کردہ بجٹ میں شامل منصوبے بھی وزارت خزانہ اور منصوبہ بندی کمیشن کے افسران کے رحم و کرم پر ہوتے ہیں۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر