شنبه، آبان ۰۸، ۱۳۸۹

عراق میں فدای حملہ


عراق میں حکام کا کہنا ہے کہ بغداد کے شمال میں واقع شیعہ قصبے بلدروز میں ہونے والے ایک فدا‎ی بم حملے میں بائیس سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

خیال کیا جاتا ہے کہ مبینہ فدای بمبار نے ریستورانٹ کو نشانہ بنایا ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شہر کے میئر کے حوالے سے کہا ہے کہ دھماکے کے وقت ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد رستورانٹ میں ڈومینو کھیل رہے تھے اور چائے پی رہے تھے۔

جس جگہ بم حملہ ہوا ہے اس جگہ پر کرد نژاد شیعہ بڑی تعداد میں آباد ہیں۔

ایک عینی شاہدکا کہنا ہے کہ وہ ریستورانٹ کے قریب ہی موجود تھے کہ اس کے اندر ایک زوردار دھماکہ ہوا اور پورے علاقے میں افراتفری پھیل گئی۔

سکیورٹی فورسز نے ہجوم کو منتشر کرنے اور لوگوں کو کیفے کے قریب جانے سے روکنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی گئی ۔

عراق میں گزشتہ ایک ماہ سے زائد عرصے میں ہونے والا سب سے بڑا بم حملہ تھا۔

لیکن پھر بھی عراق میں ہر روز لوگ کہیں نہ کہیں تشدد کے واقعات کا نشانہ ضرور بنتے ہیں۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر