شنبه، آبان ۰۱، ۱۳۸۹

ایران میں مہنگائی کی شرح20 فی صد تک بڑھتے دیکھی جاسکتی ہے


تہران . . . . . . ایران نے تیل، گیس اور کئی غذائی اشیا پر سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مستحق خاندانوں کے منصوبے پر عمل درآمد شروع کردیا ہے۔

جوہری پروگرام جاری رکھنے کے معاملے پرعالمی قوتوں اورایران میں اتفاق نہ ہونے کے بعد رواں سال جون میں اقوام متحدہ نے ایران پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

حالیہ پابندیوں اور مستقبل میں متوقع مزید پابندیوں کے پیش نظر مالی مشکلات کم کرنے کے لئے ایران نے توانائی، غذائی اور دیگر بنیادی سہولیات پرسبسڈیز پانچ سال کے عرصے میں مرحلہ وار ختم کرنا شروع کردی ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، پہلے مرحلے میں اگلے چند ہفتوں کے دوران ایران میں مہنگائی کی شرح20 فی صد تک بڑھتے دیکھی جاسکتی ہے۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر