جمعه، مهر ۰۹، ۱۳۸۹

پاکستان میں نیٹو کی سپلائی لائن پر راکٹ حملے، 27 کنٹینرز نذر آتش


صوبہ سندھ کے ضلع شکار پور میں نامعلوم افراد نے افغانستان میں تعینات نیٹو افواج کے لیے تیل لے جانے والے کم از کم 27 آئل ٹینکروں کو تباہ کر دیا۔

حکام کے مطابق یہ آئل ٹینکر کراچی سے براستہ بلوچستان افغانستان جارہے تھے کہ جمعہ کو علی الصباح ان پر حملہ کیا گیا ۔

اطلاعات کے مطابق تقریباً 12 نقاب پوش افراد نے آئل ٹینکروں کے ڈرائیوروں کو بھگانے کے لیے پہلے فائرنگ کی اور اس کے بعد ٹینکروں کو آگ لگا دی۔

افغانستان میں تعینات نیٹو افوا ج کے لیے تیل لے جانے والے ٹینکروں کو نذر آتش کرنے کایہ واقعہ پاکستان کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں نیٹوکی طرف سے ایک تاز ہ فضائی حملے کے بعد پیش آیا .

جس میں تین اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہو گئے تھے۔

امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ افغانستان میں تعینات ایک امریکی ہیلی کاپٹر نے اپنے دفاع میں کارروائی کی تھی جس میں لگتا ہے کہ پاکستان میں ایک سرحدی چوکی پر تین اہلکار ہلاک ہو گئے۔

اس سے قبل نیٹو نے ایک بیان میں کہا تھا کہ حملہ آوروں کا تعاقب کرنے کے بعد کئے گئے۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر