سه‌شنبه، مهر ۲۷، ۱۳۸۹

سماعت کے موقع پر اجمل قصاب نے احتجاج کرتے ہوئے کیمرے پر تھوک دیا۔


ممبئی میں اپنی سزا کے خلاف اپیل کے دوران سماعت کے موقع پر اجمل قصاب نے کیمرے پر تھوک دیا۔

ممبئی میں عدالت نے گذشتہ ماہ چھبیس گیارہ واقعے کے اجمل قصاب کو سزائے موت سنائی تھی۔

اس سزا کے خلاف ممبئی ہائی کورٹ میں کل سماعت شروع ہوئی۔

اس سماعت کے دوران سیکورٹی خدشات کے پیش نظر اجمل قصاب کو ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت میں شریک ہونا تھا.

جبکہ اس کا وکیل عدالتی کارروائی کا حصہ تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کو ہونے والی سماعت کے موقع پر اجمل قصاب نے احتجاج کرتے ہوئے کیمرے پر تھوک دیا۔

اجمل قصاب کا کہنا تھا کہ وہ خود سماعت کے موقع پر عدالت میںپیش ہونا چاہتا ہے۔

اجمل قصاب سماعت کے دوران کھڑا ہوگیا اور احتجاج کرتا ہوا کیمرے کے سامنے سے چلا گیا۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر