سه‌شنبه، مهر ۲۷، ۱۳۸۹

یورپ میں ایرانی طیاروں کو ایندھن کی فراہمی سے انکار


ایران کا کہنا ہے کہ یورپ کے ہوائی اڈوں پر کچھ غیر ملکی کمپنیوں نے تہران پر عائد کردہ بین الاقوامی پابندیوں کی وجہ سے اس کے طیاروں میں ایندھن بھرنے سے انکار کردیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین نے منگل کے روز کہا کہ کچھ مغربی کمپنیوں نے بدقسمتی سے غیر مناسب طریقہ کار اختیار کرلیا ہے۔

ایران کو ان دنوں یورینیم کی افزودگی روکنے سے انکار پر اقوام متحدہ کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کے چوتھے مرحلے کا سامنا ہے۔

یورپی یونین اور کئی دوسرے ملک بھی ایران کے خلاف اپنی تعزیرات عائد کرچکے ہیں۔
چین نے اس رپورٹ سے انکار کیا ہے کہ اس کے عہدےداروں نے کچھ چینی کمپنیوں کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری میں ایران کی مدد کی اجازت دی ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان ما زوکسو نے منگل کے روز نامہ نگاروں کو بتایا.

کہ چین تہران کے خلاف پابندیوں کے نفاذ پر عمل کررہاہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کررہاہے۔
چین ایران کا ایک اہم تجارتی شراکت دار ہے۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر