پنجشنبه، مهر ۲۲، ۱۳۸۹

۔ڈنمارک نے پیغمبراسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اور اسلام کے خلاف توہین آمیز خاکوں اور متنازعہ کارٹونز کی اشاعت پر باضابطہ معافی مانگ لی


قاہرہ ۔ ڈنمارک نے پیغمبراسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اور اسلام کے خلاف توہین آمیز خاکوں اور متنازعہ کارٹونز کی اشاعت پر باضابطہ معافی مانگ لی ہے۔

ڈنمارک کی وزیرخارجہ لین اسبرسن نے مصرکی معروف درسگاہ کے جامعہ ازھر کے سربراہ شیخ الازھر ڈاکٹراحمد الطیب سے ملاقات میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر معافی مانگی۔

ڈنمارک وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ "

ایک اخبارمیں پیغمبراسلام کی شان میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور اسلام کی توہین کیے جانے پر دکھ ہے۔ مجھے پوری طرح احساس ہے کہ ڈنمارک کے اخبار کے اس اقدام سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی،

جس پر وہ خلوص نیت سے معافی کی خواستگارہیں"۔

تاہم اس اقدام میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر