نیویارک ایک امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیاہے.
کہ افغانستان میں سیکیورٹی کی صورت ِ حال جنگ شروع ہونے سے پہلے کی نسبت زیادہ خطرناک ہوچکی ہے .
اور طالبان ملک کے 34میں سے 33صوبوں میں سرگرم ہیں۔
امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگست کے مہینے میں طالبان کے حملوں کی شرح گزشتہ سال ستمبر کی نسبت 49فیصد زائد رہی۔
افغانستان کے وہ علاقے جو پہلے محفوظ تھے اور وہاں پشتونوں کی تعداد بہت کم تھی اب وہاں بھی طالبان کی تعداد اور حمایت میں نمایاں اضافہ ہوچکا ہے۔
افغانستان میں مغربی ملکوں اور اداروں کی معاونت سے کام کرنے والی ایک این جی او کے سربراہ نک لی نے کہاہے کہ ملک میں سیکیورٹی کی صورت ِ حال دن بدن پریشان کن ہوتی جارہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پچھلے پانچ سال کے دوران حالات میں بہتری آنے کے بجائے مسلسل خرابی آئی ہے۔
هیچ نظری موجود نیست:
ارسال یک نظر