کابل افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج کے کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے تسلیم کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے افغان کرزئی کی جانب سے سٹرٹیجک فوکس کو افغانستان سے پاکستان منتقل کئے جانے کے بیان پر کہا کہ امریکہ اس بات کو سمجھتا ہے
اور اس بارے میں افغانستان سے بھی بات چیت کی ہے افغانستان میں نو سالہ جنگی مہم اپنے آخری مرحلے میں ہے طالبان کی جانب سے حملوں میں اضافہ طالبان کو ظاہر کرتا ہے ۔
انہوں نے تشویش کا اظہار کیا کہ طالبان افغانستان کے اندر اور باہر کی پناہ گاہوں میں دوبارہ متحد ہوئے ہیں ۔
پیٹریاس نے کہا کہ طالبان سے جنگ اب پہلے سے زیادہ مشکل ہو گئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں طالبان کے محفوظ ٹھکانوں کے حوالے سے افغان حکومت کی تشویش جائز ہے ۔
هیچ نظری موجود نیست:
ارسال یک نظر