، عراق میں فوجی کیمپ پر حملہ اور بم دھماکوں میں 2 امریکی فوجی، 13 پولیس اہلکاروں سمیت 55 زخمی ہوگئے۔
زخمی ہونے والوں میں 9 امریکی فوجی بھی شامل ہیں۔
بدھ کو غیر ملکی ذرائع ابلاغ نے عراقی وزارت داخلہ کے حکام کے حوالہ سے کہا ہے.
کہ تزخورماتو کے قریب فوجی کیمپ پر مسلح افراد کے حملہ میں دو امریکی فوجی ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔
ادھر ضلع بعیہ میں بس اڈے کے قریب دو بم دھماکوں میں تین پولیس جاں بحق اور 24 زخمی ہوگئے۔
دریں اثناء بعقوبہ اور الزاب میں پولیس سٹیشنوں پر یکے بعد دیگرے دو بم دھماکوں میں تین اہلکار ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔
موصل اور بغداد کے مختلف علاقوں میں تشدد کے دیگر واقعات میں دوپولیس ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
هیچ نظری موجود نیست:
ارسال یک نظر