پاراچنارکرم ایجنسی میں اتحادی افواج نے پاکستانی سرحدی حدود کیخلاف ورزی کرتے ہوئے کارروائی کر کے پانچ افراد کوشھید اور نو کو زخمی کردیا۔
ذرائع کے مطابق اتحادی افواج کے دو ہیلی کاپٹروں نے سوموار صبح پانچ بجے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کر تے ہوئے کرم ایجنسی میں داخل ہوئے۔
اور متاثنگر میں شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 5 افراد شھید اور9 زخمی ہوگئے۔
شیلنگ کے بعد ہیلی کاپٹر واپس افغانستان میں داخل ہوئے۔
کابل میں ایساف ترجمان سارجنٹ میٹ سمرز نے بتایاکہ کارروائی میں دواپاچی ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا۔
هیچ نظری موجود نیست:
ارسال یک نظر