چهارشنبه، شهریور ۱۷، ۱۳۸۹

جنوبی کوریانے ایرانی بینک پر پابندی عائد کردی


سیئول جنوبی کوریانے ایران کے جوہری پروگرام میں مالی مددفراہم کرنے پر ایرانی بینک پر جرمانہ اور رقم کی منتقلی پر پابندی عائد کردی ہے ۔

سیول میں وزارت خارجہ کے ترجمان کم یونگ سن نے میڈیا کو بتایاکہ ایرانی بینک ملت کی سیئول برانچ کے ذریعے ایران کے جوہری پروگرام کی معاونت کیلئے کڑوروں ڈالرز ایران منتقل کئے گئے ۔

سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی بینک پر جنوبی کوریا میں کام کرنے کیلئے دوماہ کی پابندی لگا نے کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانہ بھی عائد کیاجائیگا۔

جنوبی کوریا کاکہناہے کہ نئی پابندیوں کے ذریعے ایرانی جوہری پروگرام کیلئے سرمائے کی فراہمی روکنے میں مدد ملے گی

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر