سه‌شنبه، مهر ۰۶، ۱۳۸۹

طالبان نے مغوی برطانوی خاتون کو چھوڑنے کے بدلے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کا مطالبہ کیاہے۔


لندن(ايجنسياں) برطانوی اخبار کے مطابق طالبان نے مغوی برطانوی خاتون کو چھوڑنے کے بدلے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کا مطالبہ کیاہے۔
برطانوی اخبار ٹیلیگراف کے مطابق ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کا مطالبہ طالبان کمانڈر محمد عثمان نے افغان خبر رساں ایجنسی کو دئیے گئے انٹرویو میں کیا۔

برطانوی خاتون اور دیگر تین افغان امدادی کارکنوں کوگزشتہ روز افغان صوبے کنڑ سے اغوا کیا گیا تھا۔

اخبار کے رابطہ کرنے پر کابل میں برطانوی سفارتخانے نے رپورٹ کے مقصدقہ ہونے پر شبہ کا اظہار کیا۔ برطانوی وزارت خارجہ اور مغوی خاتون کے خاندان نے اپیل کی ہے.

کہ مغوی خاتون کانام نہ ظاہر کیا جائے۔

برطانوی خاتون نے افغانستان میں ایک عالمی ادارے کے ساتھ کام کررہی تھیں۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر