پنجشنبه، شهریور ۱۸، ۱۳۸۹

روس کے جنوبی شہر میں دھماکے سے پندرہ افراد ہلاک اور ساٹھ سے زائد افراد زخمی ہوگئے


ولاڈیکوز روس کے جنوبی شہر میں دھماکے سے پندرہ افراد ہلاک اور ساٹھ سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

دھماکے سے کئی عمارتوں اور قریب کھڑی گاڑیو ں کو نقصان پہنچاہے۔

مقامی لوگ فوراً جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو عمارت سے نکالنے کی کوششوں میں لگ گئے۔

اس سال میں ہونے والے دھماکو ں میں یہ بڑا بم دھماکہ ہے ۔

دھماکے کی جگہ مارکیٹ میں لوگوں کا ہر وقت رش لگار رہتا ہے۔

اور یہ ایک مصروف بازار تھا جس کی وجہ سے اتنی ہلاکتیں ہوئی ۔

کچھ تفتیشی آفیسر کا کہنا ہے کہ یہ ایک پلانٹڈ ڈیوائس سے کیا گیا دھماکہ تھا جبکہ بعض کا کہنا ہے کہ ایک حملہ آور کار میں موجود تھا۔

روسی سرکاری خبر ایجنسی نے روسی حکام کے حوالے سے بتایاکہ دھماکہ ولاڈیکوز شہر کی بڑی مارکیٹ میں ہوا۔

تاہم حکام نے یہ بتایا کہ دھماکہ کس چیز کاتھا۔

زخمیوں کوہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر