جمعہ رفتہ میں مسجدمکی زاہدان کے نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے .
حضرت شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے قرآن وسنت کی عظمت اور ازواج مطہرات رضی اللہ عنہن کے مناقب پر روشنی ڈالتے ہوئے گستاخوں کی حرکتوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کی خصوصیت بیان کرتے ہوئے.
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کی خصوصیت بیان کرتے ہوئے.
خطیب اہل سنت نے کہا آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے جتنے انبیاءمبعوث ہوئے ان کی بعثت مخصوص اقوام، مقامات اور حالات کیلیے تھی اور جو احکام وہ لیکر آئے اکثر انہی کے حالات کے مطابق تھے.
مگر ہمارے نبی، سرور کونین اور خاتم الانبیاءکی بعثت عمومی ہے،
ان کا پیغام پوری انسانیت کیلیے ہے،
اسلام پوری دنیا میں قابل عمل اور نافذ العمل ہے۔
رنگ، زبان، نسل اور زمانے کے اختلاف سے یہ دین پاک ہے.
اور اسلام تمام ادوار کیلیے ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔
امریکا میں قرآن پاک کی شان میں گستاخی کے سانحے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اہل سنت ایران کے مذہبی پیشوا نے مزید کہا ایسے احمقانہ اقدامات کا انجام قہر الہی ہے.
اور جو لوگ اس طرح کی شرمناک حرکتوں میں ملوث ہیں عذاب خداوندی سے بچ نہیں سکیں گے۔
قرآن پاک ہدایت اور نور کی کتاب ہے،
مغربی معاشروں میں اخلاقی اقدار کا سرچشمہ قرآن پاک ہی ہے.
جس پر وہ ناز کرکے ان کی تعلیمی اداروں میں تدریس کرتے ہیں۔
مولانا عبدالحمید نے افسوس کا اظہار کیا کہ اہل دنیا قرآن پاک کے احترام وعزت کے بجائے اس کی توہین کرتے ہیں۔
یہ جہالت کی انتہا ہے کہ یہ نادان لوگ ایسی شخصیت کی توہین کرتے ہیں.
جس پر حضرت عیسیٰ، موسی اور ابراہیم علیہم السلام فخر کرتے تھے۔
قرآن مجید بھی انسانیت کو امن اور صلح و سعادت کا درس دیتا ہے.
اس کے باوجود احمقوں کی گندی حرکتوں سے محفوظ نہیں ہے۔
ایک عربی مقولہ ( عواءالکلب لایظلم البدر) کہتاہے کتوں کے بھونکنے سے چودھویں رات کے چاند کی روشنی سے کچھ کم نہیں ہوتی۔
اسی طرح متعصب پادریوں اور نادان عیسائیوں کی گستاخی سے قرآن پاک اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس سے ذرا بھر کم نہیں ہوتا بلکہ الٹا یہ حرکتیں گستاخوں کی بربادی و ہلاکت کا باعث ہوں گی جیسا کہ تاریخ گواہ ہے۔
ام المومنین عایشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی شان میں بعض مسلمان نما افراد کی گستاخی کی جانب اشارہ کرتے .
خطیب اہل سنت زاہدان نے کہا تعجب کی بات ہے کہ بعض لوگ جو خود کو مسلمان کہلاتے ہیں.
دوسرے طریقوں سے آقائے نامدار صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرتے ہیں۔
بعض افراد جو خود کو اسلام سے منسوب کرتے ہیں.
ایسی شخصیت کے بارے میں زہرافشانی کرتے ہیں.
جو قرآن پاک کی صریح نص کی رو سے ”مومنوں کی ماں“ ہیں۔
انہوں نے تاکید کی حضرت عایشہ رضی اللہ عنہا بالاتفاق ”ام المومنین“ ہیں.
پھر بھی بعض جاہل لوگوں سے سناجاتاہے کہ ان کی شان میں گستاخی کرکے اپنے زعم میں اخروی ثواب کماتے ہیں!
پوری دنیا کو معلوم ہونا چاہیے حضرت عایشہ سمیت تمام ازواج مطہرات رضی اللہ عنہن ہر قسم کی آلودگیوں سے پاک تھیں۔
قرآن پاک کی واضح آیات اس بات کی دلیل ہیں۔
اللہ تعالی ان گستاخوں کو سمجھ اور ہدایت دیدیں۔
اے اللہ اگر آپ نے ان کے نصیب میں ہدایت نہیں لکھی ہیں انکو ہلاک وبرباد کر۔
یاد رہے حضرت عایشہ رضی اللہ عنہا کی یوم الوفات کے موقع پر کویتی حکومت کو مطلوب ایک مفرور کویتی اسکالر نے لندن میں ناچ گانے اور جشن منانے سے آپ رض کی وفات پر خوشی کا اظہار کرکے گٹھیا الفاظ اور حرکتوں سے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے۔
مذکورہ گستاخی کی خبر نشر ہوتے ہی مختلف مسلم رہنماوں نے افسوس کا اظہار کرکے اس احمقانہ حرکت کی مذمت کی۔
هیچ نظری موجود نیست:
ارسال یک نظر