سه‌شنبه، شهریور ۳۰، ۱۳۸۹

نیٹو ا فواج کے نو اہلکار ہیلی کاپٹر کے ایک حادثے میں ہلاک ہوگئے


کابل :افغانستان میں تعینات نیٹو ا فواج کے نو اہلکار ہیلی کاپٹر کے ایک حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

مرنے والے فوجیوں کی قومیت کے بارے میں فوری طور پر کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

منگل کی صبح ملک کے ایک جنوبی حصے میں پیش آ نے والے اس حادثے میں چاردیگر افراد زخمی ہوگئے.

جن میں دو غیر ملکی فوجی ایک افغان فوجی اور ایک امریکی شہری شامل ہیں۔

کابل میں ایک بیان میں نیٹو نے کہا ہے.

کہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں.

تاہم ہیلی کاپٹر پر دشمن کے حملے کی کوئی اطلاعات نہیں ملی ہیں۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر