چهارشنبه، شهریور ۳۱، ۱۳۸۹

ایرانی صدر خوفناک دہشت گرد کے روپ میں پیش


ایرانی صدر احمدی نژاد کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا آمد پر نیو یارک میں اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر سینکڑوں افراد نے ان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے.

جن پر ایرانی صدر کی "خوفناک" اور "دہشت طاری" کرنے والی تصاویر کے علاوہ ان کے خلاف سخت الفاظ میں نعرے درج تھے۔

واشنگٹن سے العربیہ کے نامہ نگار کے مطابق منگل کے روز نیویارک میں اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر ہوئے مظاہرے میں شریک سینکڑوں افراد میں بڑی تعداد ایرانی تارکین وطن کی تھی.

جبکہ انسانی حقوق کے مندوبین اور امن کی دعویدار تنظیموں کے ارکان بھی موجود تھے۔

اس موقع پر مظاہرین کے ہاتھوں میں موجود پوسٹروں پر احمدی نژاد کی نہایت بھیانک تصاویر کے ذریعے انہیں خوف کی ایک علامت کے طور پر پیش کیا گیا تھا۔

ان تصویری پوسٹرز میں احمدی نژاد کو اپنے دماغ میں یورنیم افزودگی کا خبط سوار کیے اور متنازعہ جوہری میزائل تیار کرنے پر انہیں ایک میزائل کی شکل میں بھی پیش کیا گیا تھا .

جو انسان کے دائیں کان سے کھوپڑی چیرتا ہوا دوسرے کان سے نکل رہا تھا۔

اس موقع پر انسانی حقوق کے ایرانی نژاد رکن سمیرہ شمال نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "ہم ایران میں آزادی، جمہوریت اور مساوات چاہتے ہیں۔

ہم سب کا مشترکہ مطالبہ ہے کہ ایران میں ظالمانہ عدالتی نظام ختم،

سڑکوں پر قتل اور سرعام پھانسیوں کا کلچر ختم کیا جائے۔

ایران میں خواتین کو مَردوں کے برابر حقوق بھی ہمارا مطالبہ ہے۔

ہم احمدی نژاد کے سخت خلاف ہیں.

کیونکہ وہ ایک دہشت گرد ہیں۔

پوری دنیا ایران کے اندر اور باہر ان کی دہشت گردی اور قتل عام سے واقف ہے۔

آزاد دنیا اور عالمی برادری سے بھی ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ ایران کے اس "ذہنی مریض" کے منصوبوں سے ایرانی قوم کو نجات دلائیں"۔

ذہنی مریض کی اصطلاح صدر احمدی نژاد کے لئے استعمال کی گئی تھی۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی اپوزیشن کے ایک رہ نُما حسن توفیقی نے کہا کہ "ہم جنرل اسمبلی کی عمارت کے باہر جمع ہو کر دنیا کو یہ پیغام دے رہے ہیں.

کہ احمدی نژاد حد درجہ خطرناک اور دہشت گرد ہے۔

یہ دنیا میں دہشت گردوں کا روحانی باپ ہے.

اور پوری دنیا میں دہشت گردی کو عام کررہا ہے۔

حزب اللہ کی مدد اور پورے مشرق وسطیٰ میں دہشت گردی کو عام کرنا اس کا مقصد ہے"۔

احمدی نژاد مخالف مظاہرے میں شریک مظاہرین کے ہاتھوں میں کتبوں پر"دہشت گرد کا دورہ نیویارک"، "احمدی نژاد کی اقوام متحدہ میں کوئی جگہ نہیں" جیسے الفاظ درج تھے۔

خیال رہے کہ پیر کے روز نیویارمیں احمدی نژاد کے قیام کےلیے مختص ہوٹل کے باہر بھی امریکی اور ایرانی شہریوں نے ان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔

العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان چھوٹے چھوٹے احتجاجی مظاہروں کے علاوہ جمعرات کے روز جنرل اسمبلی سے احمدی نژاد کے خطاب کے دوران ایرانی تارکین وطن نے ایک بڑے احتجاجی مظاہرے کا بھی اہتمام کیا ہے۔

توقع ہے کہ اس مظاہرے میں ہزاروں افراد شرکت کریں گے۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر