دوشنبه، شهریور ۲۹، ۱۳۸۹

بحرینی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام


بحرین میں حکومت نے قانون کی خلاف ورزی کے الزام میں ایک شیعہ آخوند حسین النجاتی کی شہریت منسوخ کردی ہے۔

بحرین کے مقامی میڈیا نے امیگریشن سروسز کے سربراہ شیخ راشدبن خلیفہ الخلیفہ کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ ''

حکام نے نجاتی،

ان کی اہلیہ اور تین بچوں کے پاسپورٹ شہریت کے قانون کی خلاف ورزی کے الزام میں ضبط کرلیے ہیں''۔ انہوں نے خلاف ورزی کی نوعیت کی وضاحت نہیں کی۔

لیکن روزنامہ الوسط نے ان کے حوالے سے کہا ہے کہ شیعہ آخوند ایرانی نژاد ہیں ۔

اوروہ اور ان کا خاندان قانونی طریق کارکے مطابق بحرینی شہریت کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

آیت اللہ النجاتی بحرین میں عراق کے آیت اللہ علی سیستانی کے نمائندہ ہیں۔

اور وہ ملک میں سب سے شیعہ آخوند سمجھے جاتے ہیں۔

وہ بحرین میں پیداہوئے تھے اور انہوں نے عراق اور ایران میں تعلیم حاصل کی تھی۔

لیکن اب انہیں بےوطن کہا جاسکتا ہے۔

بحرینی حکام نے ان کی شہریت منسوخ کرنے کا فیصلہ ایسے وقت میں کیا ہے۔

جب اس چھوٹے عرب ملک میں شیعہ آبادی اور سنی حکومت کے درمیان کشیدگی پائی جارہی ہے۔

اور حکومت نے تئیس شیعہ کارکنان کو اسی ماہ ''دہشت گردی'' کا نیٹ ورک قائم کرنے کے الزام میں گرفتارکیا ہے۔

ان پر حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے منصوبہ بندی الزام تھا۔

هیچ نظری موجود نیست:

ارسال یک نظر