واشنگٹن القاعدہ کے دوسرے بڑے رہنماء ایمن الظواہری نے پاکستانی حکومت پربدعنوانی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاہے.
کہ وہ سیلاب زدگان کی مدد کرنے میں بھی ناکام رہی ہے .
لہذا ملک کے عوام اس کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔
ایمن الظواہری نے یہ الزام گزشتہ روز ایک ویب سائٹ پرپوسٹ کی جانے والی اپنی44 منٹ دورانیے کی تقریر میں لگایا .
اس تقریر کامقصد بظاہر 11ستمبر 2001 کی یاد مناناتھا .
جس میں امریکہ میں تقریبا تین ہزار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
ایمن الظواہری نے کہاکہ حکومتی عہدے دارلوگوں کی مدد کرنے کی بجائے دولت سمیٹنے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔
انہوں نے زرداری کوتنقیدکانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ وہ مغرب کے ساتھ اپنے رابطے استوار کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
وائس آف ا مریکہ کی رپورٹ کے مطابق بہت سے پاکستانی سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے حکومتی کوششوں پر نکتہ چینی کرچکے .
اور کئی لوگ سرکاری عہدے داروں پرا مدادی سامان خوردبرد کرنے کا الزام بھی عائد کرچکے ہیں۔
امریکہ سمیت مغربی ممالک خبردار کرچکے ہیں کہ جہادی تنظیم لوگوں کی ہمدردیاں جیتنے کے لیے اس قدرتی آفت کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
پاکستان میں اپنی نوعیت کے سب سے بڑے سیلابوں میں 1700سے زیادہ افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ۔
جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ کے لگ بھگ ہے۔
هیچ نظری موجود نیست:
ارسال یک نظر