عراق میں امریکی فوج کے زیر انتظام اور کنٹرول میں ایک انتہائی سکیورٹی والی جیل سے القاعدہ کے چار قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
بغداد میں عراقی سکیورٹی فورسز کے ترجمان میجر جنرل قاسم عطا نے بتایا ہے کہ ''القاعدہ کے چار سنئیر ارکان بدھ کی رات کیمپ کراپر جیل سے فرار ہوئے ہیں''۔
اس کا نام اب کرخ جیل ہے۔جنرل قاسم عطا نے کہا کہ فرار ہونے والے قیدی جیل کے امریکا کے کنٹرول والے حصے میں قید تھے اور حکام ان کے فرار کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ انتہائی سکیورٹی کے باوجود فرار ہونے میں کیسے کامیاب ہوئے ہیں۔
امریکی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دو قیدی جیل سے فرار ہونے کی کوشش میں پکڑے گئے تھے جس کے بعد یہ چاروں افراد فرار ہو گئے ہیں۔
عراق میں حراستی آپریشنز کے لیے امریکی فوج کے ڈپٹی کمانڈنگ جنرل، میجر جنرل جیری کینن نے کہا ہے کہ ''امریکی فورسز،
عراقی سکیورٹی فورسز اور وزارت انصاف مل کر جیل سے بھاگ جانے والے افراد کی گرفتاری کے لیے کام کررہے ہیں''۔
بغداد کے نواحی علاقے کرخ میں واقع اس جیل کا سابقہ نام کیمپ کراپر ہے.
اور اسے سرکاری طورپر 15جولائی کو عراقی حکومت کے حوالے کیا گیا تھا.
لیکن دوسوکے قریب انتہائی خطرناک قیدی بدستورامریکی فوج کی حراست میں ہیں۔
هیچ نظری موجود نیست:
ارسال یک نظر