عراق کے دارالحکومت بغداد میں دو کار بم دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم تئیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
اتوار کو دنوں کار بم دھماکے مشرقی بغداد کے ایڈن جنکشن اور ضلع منصور کے رہائشی علاقے میں ہوئے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کا کہنا ہے کہ کار بم دھماکوں میں سو سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ضلع منصور میں کار بم دھماکہ ایک موبائل کمپنی کے دفتر کے سامنے ہوا تاہم یہ واضح نہیں کہ ٹارگٹ یہ کمپنی ہی تھی۔
جس جگہ دھماکہ ہوا ہے وہاں قریب میں ریسٹورنٹ اور چیک پوسٹ قائم ہیں۔
ایڈن جنکشن پر جس جگہ دھماکہ ہوا ہے وہ نیشنل سکیورٹی کے دفتر کے قریب واقع ہے۔
اتوار کی صبح مرکزی بغداد سے گرین زون کی جانب راکٹ داغے گئے تھے۔
عراق میں گزشتہ چند ماہ سے حملوں کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

ان واقعات میں زیادہ تر عراقی فوج اور پولیس کو ہدف بنایا گیا ہے۔
سرکاری اعدادو شمار کے مطابق دو ہزار آٹھ کے بعد سے رواں سال جولائی اور اگست میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

هیچ نظری موجود نیست:
ارسال یک نظر